اردو زبان کی اہمیت اور اس کے فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے بیکن ہاؤس سکول سسٹم، کنڈرگارٹن کیمپس سیٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی، نے ہفتہ اردو ادب کا شاندار انعقاد کیا۔ اس موقع پر مختلف سرگرمیوں کے ذریعے ننھے طلباء میں اردو زبان کی محبت اور اس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس سلسلے میں طلباء نے مشاعرہ، نظم گوئی، ادبی نشست (معروف ادبی شخصیات سے انٹرویو)، ٹیبلو، شعر گوئی، کہانی گوئی اور کہانی نویسی جیسی دلچسپ سرگرمیوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ ننھے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں اور عمدہ کاوشوں کی جھلکیاں واقعی قابل دید تھیں۔
یہ تقریب اردو زبان کی ترویج میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی، جو بچوں میں زبان سے محبت اور ادبی ورثے کی قدر و قیمت بڑھانے کا باعث بنی۔