ابھرتے ستارے کوئز مقابلہ – کلسٹر راؤنڈ میں شاندار کامیابی

6 Views

بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام “ابھرتے ستارے” کوئز مقابلے کے کلسٹر مرحلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیکن ہاؤس سول لائنز برانچ، راولپنڈی اور بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی ٹیموں نے شرکت کی۔

اس علمی و فکری مقابلے میں دونوں برانچوں کے طلباء نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا، اور اپنی علمی استعداد و ذہانت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

مقابلے کے اختتام پر بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور کلسٹر مرحلے میں برتری حاصل کرتے ہوئے اپنی محنت اور قابلیت کو ثابت کیا۔

تمام طلباء کی بھرپور شرکت، ذہانت اور مثبت رویّے قابلِ تعریف ہیں۔ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے کامیاب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔