ابھرتے ستارے کوئز مقابلہ – ریجنل راؤنڈ میں شاندار کامیابی

3 Views

یکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے زیرِ اہتمام “ابھرتے ستارے” کوئز مقابلے کے ریجنل راؤنڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بیکن ہاؤس بحریہ انکلیو برانچ، اسلام آباد اور بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

تمام طلباء نے اس علمی و ذہنی آزمائش میں جوش و جذبے کے ساتھ بھرپور شرکت کی اور اپنی علمی صلاحیتوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

اس مقابلے میں جج کے فرائض محترمہ سمعیہ غیاث صاحبہ نے انجام دیے، جو بیکن ہاؤس اسکول سسٹم، پرائمری اینڈ گرلز برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی سے وابستہ ہیں۔

مقابلے کے اختتام پر بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ، سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کی ٹیم نے برتری حاصل کی اور شاندار کامیابی اپنے نام کی۔

سکول انتظامیہ اور اساتذہ نے جیتنے والی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔

   May be an image of ‎2 people and ‎text that says '‎CcDd Ee CaDdEeF fCg Hh iJj Kk KkLIMm LL Mm Nn Oο PpQq Rr Ss SsTt Tt Uu Vv WwXx Xx YyZz ومن_زاونڈ جن زوَنڈ CERTIFICATE SAVE WORM! P വകകക്‎'‎‎