ابھرتے ستارے – ذہنی آزمائش (پہلا اور دوسرا مرحلہ)

7 Views

بیکن ہاؤس کنڈرگارٹن برانچ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی کے زیر اہتمام جماعت دوم کے طلباء کے لیے “ابھرتے ستارے” کے عنوان سے ذہنی آزمائش کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلباء کی علمی استعداد، یادداشت اور عمومی معلومات کو جانچنا تھا۔

پہلا مرحلہ ہر جماعت (دوم اورنج، دوم ریڈ، دوم گرین) میں علیحدہ علیحدہ منعقد کیا گیا، جس میں تمام طلباء نے بھرپور دلچسپی اور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ہر کلاس سے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کو دوسرے مرحلے کے لیے منتخب کیا گیا۔

بعد ازاں دوسرا مرحلہ اسکول کی سطح پر منعقد کیا گیا، جس میں منتخب طلباء نے علمی و ذہنی مقابلے میں بھرپور حصہ لیا۔ اس مرحلے میں طلباء نے اپنی حاضر جوابی، معلومات اور اعتماد کا شاندار مظاہرہ کیا۔

دوسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے طلباء کے نام درج ذیل ہیں

زینہ فاطمہ (دوم گرین)

ریان بن منصور (دوم ریڈ)

عائشہ عثمان (دوم اورنج)

اساتذہ اور اسکول انتظامیہ نے کامیاب طلباء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔