بیکن ہاؤس ٹیپو سلطان کیمپس سینیئر راولپنڈی کی اردو فیکلٹی نے جیو نیوز کے سینیئر رپورٹر احمد سبحان جنجوعہ کو مدعو کیا. اس کا مقصد طلبہ کو تعلیم کے علاوہ مزید کچھ نیا سیکھنے کے مواقع دینا تھا. “رپورٹ نگاری” جماعت ہفتم اور ہشتم کے نصاب کا ایک حصہ ہے. اسی سلسلے میں احمد سبحان نے رپورٹنگ کے مختلف طریقے بتائے.
انہوں نے نہ صرف ایک اچھے رپورٹر کی خوبیاں بتائیں بلکہ کچھ اپنی رپورٹنگ کی ویڈیوز بھی دکھائیں جو مختلف مواقع کو کور کر رہی تھیں. انہوں نے ہر رپورٹ کے بعد اسی رپورٹ کی بہت اچھے طریقے سے وضاحت بھی کی. انہوں نے
یہ بھی بتایا کہ ایک رپورٹ کے لیے ضروری ہے کہ وہ حقائق اور تحقیق پر مبنی ہو اس کے بغیر کوئی رپورٹ درست نہیں ہوتی ساتھ ہی بچوں کو یہ سمجھایا کہ کس قسم کی رپورٹ کے لیے کیا کیا چیزیں ضروری ہوتی ہیں. آخر میں طلبہ کے ساتھ سوال و جواب کی نشست ہوئی طلباء نے بہت معیاری سوالات پوچھے جن کو احمد سبحان نے بہت سراہا انہوں نے کہا کہ طلبہ کے سیکھنے کا شوق ماشاءاللہ قابل تعریف ہے. بیکن ہاؤس کے طلباء نے ایک اچھی سوچ اور فکر رکھتے ہوئے اس تربیتی نشست سے بہت لطف اٹھایا اور احمد سبحان نے اس بات کی بہت تعریف کی اور آئندہ بھی بیکن ہاؤس سکول کے طلبا کے لئے وقت دینے کا وعدہ کیا.