عالی کی سالگرہ

227 Views

 

کنڈر گارٹن اینڈ پرائمری کیمپس ای الیون اسلام آباد میں جماعت کے-جی کے طلبہ نے نہایت دھوم دھام سے عالی کی سالگرہ منائی، جس میں کے-جی کے اساتذہ،طلبہ اور والدات نے شرکت کی اور بہت سی سرگرمیوں میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حصہ لیا۔
ا م ن ریڈر”جادوگر” کا تعارف کراتے ہوئے اساتذہ نے طلبہ کو کہانی سنائی اور کہانی میں موجود کرداروں کا تعارف کرایا۔مرکزی کردارعالی کی سالگرہ کا کیک کاٹا،معلمہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جادوئی تماشہ دکھایا،جسے دیکھ کر ننھے تارے بہت محظوظ ہوئے،نیز طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئیے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
طلبہ نے دی گئی بے ترتیب تصاویر کو ریڈر کے مطابق ترتیب دی،فلیش کارڈز کی مدد سے جملوں کی پڑھائی کی اور نا مکمل جملے مکمل کئے،ہم آواز الفاظ کو ملایا،تصاویر دیکھ کر اشیاء کو گنتی سے ملایا۔
تمام سرگرمیوں سے طلبہ نہایت لطف اندوز ہوئے اور ان کی سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا نیز شرکاء کی حوصلہ افزائی نے پروگرام میں چار چاند لگادئیے۔