گزشتہ سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے آج بیکن ہاؤس سینئر کیمپس بحریہ ٹاؤن لاہور میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل میلاد کا آہتمام کیا گیا۔جس کا مقصد بچوں کو اپنے پیارے نبی سے محبت ، ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرنے کی تعلیم اور اس اسلامی مہینے کی فضیلت سے آگاہ کرنا تھا۔اس میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ والدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس مقدس و پر نور محفل میں طلبہ و طالبات نے سیرت طیبہ کے بیان کے ساتھ پرسوز آواز میں درودوسلام ،ہدیہ نعت،قصیدہ بردہ شریف اور ہدیہ سلام بحضور سرور کونین پیش کیا ۔ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔بچوں کی اس کاوش کو پرنسپل اسکول اور والدین نے بے حد سراہا۔
Mefil Milad-e-Mustafa (SAWW)
175 Views
