Urdu week ہفتہ اردو

191 Views

وہ کرے بات تو ہر لفظ سے خوشبو آئے

ایسی بولی وہی بولے جسے اردو آئے

اردو زبان کی ترویج کے لیے بیکن ہاؤس و اپڈا ٹاؤن کیمپس نےاپنی قدیم روایات کے پیش نظر ہفتہ اردو کا اہتمام نہایت منظم منصوبہ بندی اور جوش وخروش سے کیا ۔ جماعت نرسری تا پنجم کی جماعتوں کے لیے مختلف پُر جوش سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی۔ جس میں جماعت کے جی تا پنجم میں پڑھائی لکھائی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا، جماعت کے جی میں اردو کے مختلف موضوعات پر تقاریری مقابلے کروائے گے جن میں سے کے جی جماعت کی ننھی طلبہ کو انڑ اسکول تقاریری مقابلے میں سوم پوزیشن ملی ،جماعت اول تا دوم میں خودکلامی مقابلوں کا انقعاد کروایا گیا جس میں سے جماعت دوم کے ایک طالبعلم نے خود کلامی انڑ اسکول مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔جماعت دوم میں تقاریری مقابلوں کا اہتمام کیا جس میں بچوں نے پُرجوش تقاریر پیش کیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہفتہ اردو میں خاص اسمبلیوں کا انقعاد کیا گیا جن میں جماعت نرسری تا کےجی نے اردو کے مشہور شاعر صوفی تبسم کی دلچسپ نظموں پر ٹیبلوز کی پیشکش کی ۔بعدازاں جماعت اول نے علامہ اقبال کی شہراآفاق نظم بچے کی دعاپر جماعتی رول پلے کی پیشکش نہایت عمدہ انداز میں کی ۔جماعت سوم میں انڑا اور انڑ کہانی گوئی مقابلوں کا اہتمام کروایا گیا ۔

بین الاسکول کہانی گوئی کا مقابلہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا جس میں لاہور بھر سے11 مختلف اسکولوں جن میں مختلف بیکن ہاؤس کے کیمپسس کے علاوہ فروبلز انٹرنیشنل، لاہور گرائمر اور کریسنٹ پپلک اسکولوں نے حصہ لیا۔


اس تقریب میں جماعت سوم کے طالب علموں نے کہانی گوئی کی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ، سبق آموز اور مختلف انداز کی کہانیوں نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں میں ٹرافیاں جبکہ تمام شرکاء میں شیلڈاور اسناد تقسیم کی گئیں ۔
مہمان خصوصی نور الصباح باقر نے تمام بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔اور محترمہ اسکول ہیڈ نیرنوید قریشی اور ان کی ٹیم کو شاندار پروگرام کروا

اردو جسے کہتے ہیں تہذیب کا چشمہ ہے

وہ شخص مہذب ہے جس کو یہ زبان آتی ہے