شاعر مشرق علامہ محمد اقبال حساس دل و دماغ کے مالک تھے۔آپ کی شاعری دنیا کے ہر حصے میں پڑھی جاتی ہے۔بیکن ہاؤس آفیسرز کالونی سینئر کیمپس ملتان میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی ولادت کے مہینےمیں ہر سال طلبا و طالبات خصو صی طور پر ہفتہ اردو کا اہتمام کر تے ہیں-
ہفتہ اردو کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی رنگا رنگ سرگرمیوں میں طلبا و طالبات نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور اردو کے فروغ کے لیے منعقد کی گئی خصوصی اسمبلی کو چار چاند لگاۓ۔
اپنی قومی زبان کی بقا و ترویج کے لیے بیکن ہاؤس سینئر کیمپس کی یہ کاوشیں قابل ستائش ہیں۔