7 اپریل عالمی یوم صحت۔

195 Views

اپریل عالمی یومِ صحت:
عالمی یوم صحت سے متعلق آگاہی کا عالمی دن ہے جو ہر سال 7 اپریل کو عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کی سرپرستی میں منایا جاتا ہے۔ 1948 میں ڈبلیو ایچ او نے پہلی عالمی صحت اسمبلی کا انعقاد کیا۔

اسی سلسلے میں بیکن ہاؤس ڈیفنس رنگ روڈ کیمپس جماعت کے جی کی اردو جماعت میں نئے ریڈر “دانت کے درد” سے متعلقہ صحت وصفائی کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

جسں میں معلمہ نے دندان ساز کا روپ دھار کر بچوں کو دانتوں کیلئے مفید اور غیر مفید اشیا کے بارے میں بتایا۔

دانت صاف کرنے کا درست طریقہ بھی عملی طور سکھایا گیا۔اوردانتوں کے ساتھ ساتھ جسمانی صفائی کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔۔

اور بعد ازاں بچوں نے اردو ٹیچر کے ساتھ صحت و صفائی کے متعلق گراں قدر معلومات پر تبادلۂ خیال کیا۔