ہفتہ اردو ادب اردو ہماری قومی زبان ہے۔اور یہ ہم سب کیلئے احترام اور پہچان کی ضمانت ہے۔انہی جذبات کا احترام کرنے کیلئے بیکن ہاؤس ڈیفنس رنگ روڈ کیمپس ارلی ائیرز جماعت کے جی کے طلبا کیلئے “کتاب سے کردار تک” کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ جسں میں طلبا نے اردو ادب کی مشہور شخصیات اور کرداروں کا روپ اپنایا اور ان کامختصر تعارف کروایا۔ اس سے طلبا کی خود اعتمادی اور معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ علامہ محمد اقبال، قائداعظم، فاطمہ جناح کے علاوہ چند بچوں نے امتیاز علی تاج کے چچا چھکن ،اے حمید کے عینک والا جن ،صوفی تبسم کی ثریا کی گڑیا جیسے منفرد کردار اپنائے۔جنھیں خوب پسند کیا گیا۔ آیئے اس رنگا رنگ سرگرمی کی کچھ جھلکیاں دیکھتے ہیں
616 Views