نہیں ہےنا امید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
ہفتہ اردو اور یوم اقبال کے حوالے سے مڈل سیکشن کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جس میں طالبات نے اسمبلی میں اقبال کے حالات زندگی،کتب کا تعارف اور عمدہ کلام پڑھ کر خراجِ تحسین پیش کیا ۔اورہفتہ اردو کی مناسبت سے جماعتی سرگرمیوں میں اردو کے مختلف شعراء کے اشعار تحریر کیے اور اقبال کے اشعار کی فہم رکھتے ہوئے شعر کہانی تخلیق کی۔



