بیکن ہاوس کے۔جی برانچ (۲۳۱)فیصل آباد میں ام ن ( امن ) سیریز کا ریڈر (جادوگر ) کو متعارف کراتے ہوئے برانچ میں جادوگر کومدعو کیا گیا ۔ جس نے اسٹیج پر اپنے جادوئی کرتب دکھاتے ہوئے بچوں کو بہت محظوظ کیا ۔ بچوں نے(جادوگر )کی کہانی میں بتائے گئے کرتب کوا پنے سامنے اسٹیج پر دیکھا تو بہت لطف اندز ہوئے ۔ جادوگر نے مختلف کھیل دکھاتے ہوئے ریڈر میں استعمال کئے گئے ذخیرہ الفاظ کا بھرپور استعمال کیا۔ جیسے چھڑی سے چھتری ، خالی ڈبےسے رنگارنگ رومال نکالے اور خرگوش کو کبوتر بنایا جو اڑتا ہرا پر نرسری جماعت میں جا بیٹھا بچوں نے کبوتر کی اس حرکت پر بھرہور تالیاں بجائیں ۔
بیکن ہاوس کے۔جی برانچ آئندہ بھی انشااللہ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیاں منعقد کرتا رہے گا۔
جادوگر
205 Views
