مقابلہ حسنِ قرآت اور مدحت رسُول

121 Views
بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس ملتان میں رمضان المبارک کے با برکت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی ہر سال کی طرح امسال بھی ۲ اپریل ۲۰۲۴ بروز منگل کو منفرد نوعیت کے مقابلہ حسنِ قرآت اور مدحت رسُول کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلباء کو قرآن کریم کی خوش الحانی سے قرآءت اور حب رسُول کے اظہار کا موقعہ فراہم کرنا تھا ۔مقابلے میں نا صرف ملتان شہر کے متعدد نامور تعلیمی اداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی بلکہ دوسرے شهروں سے بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو اِس میں شامل کیا گیا ۔تقریب کی مہمانان خصوصی بیکن ہاؤس اسکول سسٹم ملتان کی پرنسپل محترمہ آصفہ ترین ،بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس کی ہیڈ مسٹرس محترمہ شیریں شفقت، پی ٹی وی ملتان کے جنرل مینیجر جناب شفقت عباس تھے ۔منصفین کے فرائض پاکستان ریڈیو کی تاریخ کی سب سے پہلی قآریا محترمہ نسرین اختر اور پاکستان کے معروف نعت خواں جناب منیر حسین ہاشمی نے سر انجام دیے ۔
طلباء نے انتہائی جوش و خروش سے مقابلوں میں حصہ لیا اور پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے ۔ آخر میں۔فاتح امیدواران میں اعزازی شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں ۔مہمانان خصوصی اور منصفین کو بھی اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔