ھفتہ اردو : پراءمری سیکشن

747 Views

بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس ملتان نونہالانِ وطن کی تعلیمی ، معاشرتی، جسمانی،اخلاقی ،روحانی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ہمہ تن مصروفِ عمل ہے۔ اردو قومی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارا گرانقدر سرمایہ ہے۔نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کی درخشاں کاوشوں سے روشناس کروانے کے لئے ” ہفتہِ اردو” کا انعقاد بروز سوموار مورخہ 15نومبر 2021 کو کیا گیا ۔اس سرگرمی میں تمام جماعتوں کے طلباء نے نہایت جوش و خروش اور والہانہ محبت سے بڑھ چڑھ کر حصہ  لیا۔جس میں پرائمری جماعت سوم کے ہونہار طلباء نے علامہ اقبال کی مشہور نظم ‘لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’  کا مفہوم سمجھنے کے بعد اس کو نہایت خوبصورت  انداز میں پیش کیا۔جماعت چہارم اور پنجم کے طلباء نے  ڈاکٹر نذیر احمد  کے مشہور ڈرامہ “مراۃالعروس ” کے کرداروں اکبری اور اضغری کو نہایت  دلکش انداز میں پیش کیا  اورحا ضرین سے بھرپور دادِتحسین وصول کی۔ اس مقصد کے لئے کرداروں کو بہترین  طر ح سے پیش کرنے کے کئے طلباء کو پہلے ڈرامہ  کا خلاصہ  اور پس  منظر بتایا گیا اور مزید فہم کے لئے ان کو اسکول میں ڈرامہ بھی دکھایا گیا۔ یہ سرگرمی اساتذہ انتظامیہ،طلباء اور والدین کے تعاون  کے بغیر ممکن نہ تھی۔ مستقبل میں بھی ایسی کردار ساز کاوشیں جاری رہیں گی۔ نسلِ نوتک آگاہی کے بیج نمو پاتے رہیں گے۔ انشا للہ کہ

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

.