ہر سال کی طرح بیکن ہاؤس سکول سسٹم کینٹ کیمپس ملتان نے اپنی درخشاں روایات کے مطابق امسال بھی ہفتہ اردو کا انعقاد کیا ۔بروز منگل اور بدھ مورخہ ۱ تا۲ نومبر ۲۰۲۲ کو سکول ہذا میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعت ششم تا یازدہم کے ہونہار طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا ۔اس تقریب کا قابلِ ذکر حصہ تقریری
مقابلہ جس کا موضوع ” اطاعت رسول اور عصر حاضر کے تقاضے” تھا ۔اس مقابلے میں شریک مقررین کے ساتھ ساتھ
سامعین و حاضرین کی دلچسپی اور جوش و ولولہ بھی دیدنی تھا ۔
تقریب میں کلام اقبال بھی ترنم سے پیش کیا گیا جس پر طلباء نے خوب داد
وصول کی ۔اس خوبصورت اور ادبی محفل کو چار چاند لگائے ایک شاندار نعتیہ کلام نے۔
تقریری مقابلے کے نتائج کے اعلان کے بعد مہمان خصوصی محترمہ ثروت وفا نے طلباء کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔اور اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا ۔