ھفتہ اردو

551 Views

فروغ اردو ادب میں بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس ملتان کا کردار
قومی زبان کی ترویج کے لیے بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس ملتان میں ارلی ایرز اور لوئر پرائمری جماعتوں نے بھرپور انداز میں ہفتہ اردو منایا۔

اپنی قومی زبان اردو کی ترویج اور فروغ کے لیے بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس ملتان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جوش وخروش کے ساتھ ہفتہ اردو منایا۔ جس میں طلبا و طالبات کی ولولہ انگیز شرکت قابل ستائش رہی.

جماعت نرسری اور کے۔ جی کے ننھے منے اور باصلاحیت طلبا و طالبات نے بھی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے اشعار پڑھ کر اور بچوں کے لیے ان کی لکھی ہوئی نظموں پر ٹیبلو پیش کر کے قومی شاعر کو خراج تحسین پیش کیا۔

جماعت اول کے طلبا و طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ منعقد کروایا گیا جس میں بچوں نے گرمجوشی سے شرکت کر کے اپنی خوداعتمادی پر حاضرین سے داد وصول کی۔

جماعت دوم کے طلبا و طالبات کے درمیان محفل کہانی گوئی کا انعقاد کروایا گیا جس میں بچوں نے اپنی والدہ گرامی کے ہمراہ پر جوش شرکت کر کے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ محفل کے اختتام پر حصہ لینے والوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔