گزشتہ دنوں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کینٹ کیمپس ملتان نے اپنی درخشاں روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بسلسلہ ولادت قومی شاعر سر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ہفتہ اُردو کا انعقاد کیا ۔ہفتہ اُردو کی اختتامی تقریب سکول ہذا کے ایس ۔ڈی ۔سی ہال میں منعقد کی گئی ۔ مہمانان گرامی میں جنوبی پنجاب کے نامور شاعر اور ادیب جناب شاکر حسین شاکر،ممتاز ٹی وی اورریڈیو فنکار جناب قیصر نقوی،نامور پی ۔ٹی ۔وی پروڈیوسر شخصیت جناب شفقت عباس شامل تھے جنہوں نے منصف کے فرائض بھی سرانجام دیے ۔
يوم اقبال کے توسط سے آن لائن مقابلہ کلامِ اقبال گوئی کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔
مقابلے میں نہ صرف شہر ملتان دیگر شہروں کے بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا ۔طلباء نے مترنم اور تحت اللفظ دونوں انداز میں ولولہ انگیز کلام پیش کیا ۔طلباء نے مترنم کلام اقبال بھی پیش کر کے خوب داد وصول کی ۔
تقریب کے اختتام پر اول۔دوم اور سوم پوزیشن پر آنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا جیتنے والے طلباء کو شیلڈز اور اعزازی اسناد ارسال کی جائیں گی۔سرپرست اعلیٰ بیکن ہاؤس سکول کینٹ کیمپس ملتان محترمہ شیریں شفقت نے مہما نا ن خصوصی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور سکول کی سینئر مسٹریس محترمہ ثروت وفا نے تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا اور یہ پر وقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔
مہمانوں کے لیے پر تکلف تواضع نے اس تقریب با سعید کو چار چاند لگا دئیے