” ماہ صیام،” قربت الہی اور برکتوں کا سفینہ کے عنوان سے13 مارچ 2025 بروز بدھ کورمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں بیکن ہاؤس کینٹ کیمپس ملتان میں ایک شاندار اور روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب نے نہ صرف ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کیا بلکہ طلبہ میں رمضان کی عظمت و برکت کا شعور بھی اجاگر کیا ۔
اس بابرکت موقع پر نعت خوان طلباء نے اپنی خوبصورت آواز میں نبی کریم ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے، اور کچھ طلبہ و طالبات نے رمضان المبارک کی فضیلت، روزے کی اہمیت اور قرآن کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ اس کے ساتھ ساتھ، روحانی خطابات اور اسلامی کوئز کے ذریعے بچوں کے علم میں اضافہ بھی کیا گیا ۔
تقریب کے اختتام پہ سکول ہذا کی ہیڈ مسٹرس محترمہ ثروت وفا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اورحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ان کی محبت اور عقیدت کو سراہا۔
سکول کی جانب سے منعقدہ ایسی تقاریب طلبہ کو موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ اپنے دلوں کو نبی پاک ﷺ کی محبت سے منور کریں اور رمضان کی رحمتوں سے فیض یاب ہوں۔