ربیع الاول کی برکات و تجلیات کو سمیٹنے کے لیے پیغمبر اخر الزماں کی ولادت باسعادت کے موقع پر بروز پیر 16 ستمبر4 202 کو بیکن ہاؤس سکول سسٹم کینٹ کیمپس ملتان میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے کا مقصد طلبہ میں اسوہ حسنہ سے آ گہی اتباع رسول کے جذبے کی بیداری خاتم النبیین سے اپنی بے کراں محبت کا اظہار تھا ۔ان تقاریب میں سکول کے تمام سیکشنز نے پورے جو ش و خروش سے حصہ لیا ار لی ایر لویئر ،پرائمری اپر پرائمری، مڈل اور سیکنڈری سیکشن کے تمام طلباء نے اس ماہ مبارک سے عقیدت والہانہ محبت کے اظہار کے لیے مختلف پیرائے اپنائے۔
ان تقریبات کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور پرائمری سیکشن نے قصیدہ بردہ شریف پڑھ کر محفل کا سماں باندھ دیا۔پرائمری سیکشن کے طلباء کو سیرت النبی کے حوالے سے ڈاکومنٹری دکھانے کا ا ہتمام بھی کیا گیا تھا اس کے علاوہ سیرت النبیکویز پروگرام میں تمام طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ مڈل اور سیکنڈری سیکشن میں سیرت النبی صلی علیہ وآلہ وسلّم کے حوالے سے اردو تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس کا موضوع تھا کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں مڈل اور سیکنڈری سیکشن کے طلباء نے اس تقریر ی مقابلے میں پر جوش اندازِ بیاں سے لہو کو گرما یا اور منصفین اور سامعین سے داد ۔تحسین وصول کی ۔پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو شیلڈز اور اعزازی اسناد سے نوازا گیا تقریب کے اختتام پر سینیئر مسٹرز ثروت وفا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اساتذہ کی اس بھرپور کاوش پہ ان کو خراج تحسین پیش کیا۔