بیکن ہاؤس اسکول سسٹم علامہ اقبال ٹاؤن کیمپس جونیئر پرائمری میں اردو زبان کے فروغ کے لیے ہفتہ اردو (یکم نومبر تا 15 نومبر 2022 ) کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں بشمول گفت و شنید کی سرگرمیاں ، منظرکشی ، الفاظ کی دنیا ، نظم گوئی ، تقاریر ، اسمبلی پیشکش ،اردو زبان میں خاکے اور اختتامیہ پروگرام بعنوان ” خزینہ اردو ” کا اہتمام کیا گیا ۔ محترمہ رخسانہ نعیم صاحبہ ( اردو ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی منیجر ) نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت فرما کر اختتامیہ تقریب cipf-es.org کو رونق بخشی اور ہونہار طلباء کی فنکارانہ صلاحیتوں کو خوب سراہا ۔ صوفی رقص ، اقبال کا شاہین ، کلام شاعر بازبان شاعر اور شعراء کے کلام پر بچیوں کی خوب صورت پرفارمنس نے خزینہ اردو کو چار چاند لگا دیئے۔