بیکن ہاؤس اسکول سسٹم والٹن کیمپس لوئر پرائمری سیکشن رپورٹ برائے تقریری مقابلہ

451 Views

بیکن ہاؤس اسکول سسٹم والٹن کیمپس

لوئر پرائمری سیکشن

رپورٹ برائے تقریری مقابلہ جماعت دوم سیشن۲۳ ۔۲۰۲۲

اردو زبان کے فروغ اور اردو کے مضمون کو دلچسپ بنانے کے لئے جماعت دوم کے طلبا کو مختلف سرگرمیوں کے تحت اردو سیکھائی اور پڑھائی جاتی ہے ۔اسی اثنا میں نومبر کےماہ میں ہفتہ اردو کا اہتمام کیا جاتا ہے اور اس ہفتہ میں بچوں کومختلف سرگرمیاں کروائی گئیں۔اردو کے تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جماعت دوم کے طلبا اور طالبات نے بھر پور شرکت کی ۔پہلے مرحلہ میں کل جماعتی طور پر طلبا نے شرکت کی اور دوسرے مرحلہ میں ہر جماعت میں سے بہتریں دو دو مقررین کا انتخاب کیا گیا ۔ بچوں نے موضوع :میں بھی ایک لیڈر ہوں پر بہت پرجوش انداز میں دلائل پیش کیے ۔
دوم یلو سے زویا عمیر اور گرین سے محمد بلال اکرم کو حوصلہ افزائی کی اسناد دی گئیں۔
دوم گولڈ سے عمر اکبر اوردوم وائلٹ سے زید حماد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دوم وائٹ سے محمد محب اور ماہ رخ افضال دوم پوزیشن کے حق دار قرار پائے۔
دوم گولڈ سے رانیہ حشمت اور دوم پنک سے فاطمہ زیدی نے اول پوزیشن حاصل کی۔