بیکن ہاوس اسکول سسٹم والٹن کیپمس میں مورخہ 2 دسمبر بروز جمعرات کو جماعت دوم کے طلبا کے مابین بین الجماعتی اردو تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا

390 Views

بیکن ہاوس اسکول سسٹم والٹن کیپمس میں مورخہ 2 دسمبر بروز جمعرات کو جماعت دوم کے طلبا کے مابین بین الجماعتی اردو تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلے کے پہلے مرحلہ میں طلبا کی 100٪ شرکت ہوئی جس میں سے منتخب کردو 2،2 بچے حتمی مقابلے میں شریک ہوئے۔ طلبا نے موضوع کیاکیا قیامت ڈھائےہے غصہ!

پر بھر پور انداز میں پرجوش تقاریرکیں اور منصفین اور حاضرین محفل کا دل جیتا۔ طلبا کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے لیے 2 منٹ کا وقت دیا گیا تھا۔منصفین نے طلبا کی دل کھول کر حوصلہ افزائی کی اور انہیں اسناد اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔

اول پوزیشن

جماعت دوم  یلو سے دانیہ خان،دوم گولڈ سے عنائیہ قیصر خان،مہرماہ  ثاقب  اور دوم ریڈ سے ریجا حسنین نے اول پوزیشن حاصل کی۔

دوم پوزیشن

جماعت دوم گرین سےمومنہ سہیل، دوم بلو سے خدیجہ ثاقب اور دوم  وائلٹ سے زیان ظہیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

سوم پوزیشن

جماعت دوم پنک سے جبین ذاہرہ، عبداللہ محمود اور بلو سے شانزے نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 حوصلہ افزائی

جماعت دوم گرین سے ہالہ انعم،سید ہادی کتب  ،گولڈ سے زارا وقاص،اور سلور سے صوبین سجاد کو حوصلہ افزائی کی سند دی گئی۔